Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امارات میں ایک قطری شخصیت کو حراست میں رکھے جانے پر ردعمل

قطر کی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں حکمراں خاندان کی ایک بڑی شخصیت شیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ آل ثانی کو حراست میں رکھے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر کی حکومت صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے ملک کی ہر شخصیت کے قانونی حقوق کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی تصاویر میں شیخ عبداللہ آل ثانی، یہ بات کہتے دیکھے جا رہے ہیں کہ وہ متحدہ عرب امارات میں زیرحراست ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قطر کے کچھ جنگی طیارے، منامہ جانے والے متحدہ عرب امارات کے مسافر بردار طیارے قریب ہوئے ہیں، قطر کے اس اقدام کو خطرناک قرار دیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے متحدہ عرب امارات کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس