Jan ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے 3 فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں زبردست کارروائی کی ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور قبائل کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں سعودی عرب کے تین کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں وہیں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچ پارہی ہے۔

ٹیگس