Jan ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • آل سعود = محمد بن سلمان! ۔ کارٹون

قبیلۂ آل سعود میں اقتدار کی جنگ جاری ہے جس کی باگڈور اس وقت امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ محمد بن سلمان کے ہاتھ میں ہے۔

قبیلۂ آل سعود کچھ عرصے سے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے اور اسکا انداز اس قدر جارحانہ ہے کہ دنیا کے بہت سے سیاسی مبصرین اور بعض ذرائع ابلاغ سعودی نظام حکومت کے زوال کی پیشینگوئی کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔ خود قبیلۂ آل سعود سے تعلق رکھنے والے وہ شہزادے جو کچھ عرصے پہلے تک مختلف حکومتی مناصب کے ساتھ ساتھ ایک شاہانہ اور لگژری زندگی کے مالک تھے، اس وقت سعودی عرب کے جوان اور ناتجربہ کار ولیعہد کے اصل حریف ہیں جن میں سے بعض تو ایذا رسانیوں اور حکومتی دباؤ کے باعث محمد بن سلمان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہو گئے مگر بعض اب بھی انکے سامنے تسلیم ہونے کا نام نہیں لے رہے اور سلاخوں کے پیچھے بدترین ایذا رسائیوں سے روبرو ہیں۔ آثار کچھ ایسے ہیں کہ کبھی بھی بغاوت کی چنگاری بھڑک سکتی ہے۔

ٹیگس