Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل کا حملہ

یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز اور انصاراللہ کی سعودی مخالف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے فوجی ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا ہے جس نے اپنے ہدف کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوجی کی میزآئل یونٹ کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک سعودی عرب اور امارات کے فوجی ٹھکانوں پر 45 میزائل داغے ہیں۔

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا بھر پور جواب دے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس