Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے، شامی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو عالمی قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرس کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شامی وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہی نہیں بلکہ عالمی قوانین کے منافی اور شام کے اقتدار اعلی کے خلاف ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکہ داعش کو بنانے کا اعتراف بھی کر چکا ہے بنابریں شام میں اس کی فوجی موجودگی کا مقصد داعش کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
مذکورہ شامی ذریعے کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ، داعش کا خاتمہ نہیں چاہتی اور رقہ کی موجودہ صورتحال امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس ذریعے کے مطابق کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات کو چلانا اس ملک کے عوام کا حق ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں رائے دینے کا حق نہیں ہے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ٹیگس