Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • یمن کو 200 ٹن ادویات کی فراہمی

عالمی ادارہ صحت نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو 200 ٹن ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق 200 ٹن ادویات 4 جہازوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے توسط سے یمن کو دی گئیں۔ ان ادویات میں، انسولین، اینٹی بائیٹک، ویکسین اور دوسری طبی اشیاء شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے بیان کے مطابق یمن انسانی المیے سے دوچار ہے اور لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں اور یمن کے محاصرے اور غذائی اشیا نیز دواؤں کی قلت اور اسی طرح وبائی امراض میں مبتلا ہوکے اب تک بائیس سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس