Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکا افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے: حامد کرزئی

سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکی کردار کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی دلی میں رائزینا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں 90فیصد اسلحہ امریکی ہے، ہمیں پہلے امریکا کے کردار کو درست کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے۔

سابق افغان صدرنے کہا کہ امریکا افغانستان کےمقابلےمیں پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے،کرزئی نے کہا کہ عہدہ صدارت کےدوران انھوں نے امریکی وفد سے پاکستان کی حمایت سےمتعلق سوال کیا،تونائب صدر جوبائیڈن نےکہا،پاکستان افغانستان سے50فیصد زیادہ اہمیت رکھتاہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سےتعلقات پرہمیں توجہ رکھنی چاہئے۔

سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر بہت تشویش ہے،اربوں ڈالرزآئے،فوجی کوششیں کی گئیں،لیکن افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، روس کی طالبان سے ممکنہ معاونت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ٹیگس