Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا مسئلہ سنجیدہ

افغان مہاجرین کی ڈیڈلائن میں نو دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزید توسیع کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

19  لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں 9 دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزید توسیع کے لیے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے جس پر وزارت سیفران نے 23 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی 30 جنوری تک ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی موسم سرما کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔

ٹیگس