Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • قیدی کی شہادت پر حماس کا شدید ردعمل

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو کینسر میں مبتلا فلسطینی قیدی کی شہادت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 حسین حسنی عطااللہ نامی فلسطینی قیدی کافی عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھا اور مناسب علاج اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث وہ گزشتہ روز صیہونی حکومت کی ایک جیل میں شہید ہو گیا۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف قانوع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرطان میں مبتلا فلسطینی قیدی کی شہادت کا واقعہ، عالمی قوانین کی رو سے ایک جرم اور غیر انسانی اقدام شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکیس سال سے قید حسین حسنی عطااللہ کی شہادت، فلسطینی قیدیوں اور مریضوں  کے ساتھ اسرائیل کے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کا بین ثبوت ہے۔  
 حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو آئندہ اس قسم کے مجرمانہ اقدامات سے روکنے کے لیے اس معاملے پر عالمی قوانین کے مطابق چارہ جوئی کیے جانے کی ضرورت ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اس وقت ایک سو پچاسی کے قریب بیمار فلسطینی اسرائیلی جلیوں میں انتہائی دشوار حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔  

ٹیگس