Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت پوری دنیا میں بحران پیداکر رہی ہے ، جہاد اسلامی فلسطین

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے پیر کے روز تہران میں فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے بارے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت پوری دنیا پر تسلط جمانے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں بحران و بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ہمیشہ صیہونی حکومت کے جرائم و جارحیت کا حامی رہا ہے، کہا کہ امریکہ نے سن انیس سو اڑتالیس سے اب تک صیہونی حکومت کی دو سو ارب ڈالر سے زائد کی مدد کی ہے اور اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پینتالیس مرتبہ صیہونی حکومت کی حمایت میں قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ صیہونی حکومت کی حمایت میں فلسطین کے خلاف ایک اور سازش رچ رہے ہیں اور امریکہ کے اتحادی کی حیثیت سے سعودی عرب اس سازش کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی و صیہونی حکام، بارہا امریکی صدر ٹرمپ کو   اسرائیل اور سعودی عرب کا زبردست حامی قرار دیتے رہے ہیں۔

ٹیگس