Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، عراقی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کر کے آئندہ بارہ مئی کو مقررہ وقت پر ہی عام انتخابات کے انعقاد پر زور دیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے مقررہ وقت پر ہی عام انتخابات پر تاکید ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب عراق کی اعلی فیڈرل عدالت نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں-

عراقی پارلیمنٹ کے تازہ بل کے بعد امریکا اور سعودی عرب سے وابستہ بعض عراقی سیاستدانوں کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ ملتوی کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے- امریکا اور سعودی عرب سے وابستہ عراق کے بعض سیاستداں عام انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتے تھے-

دوسری جانب صوبہ الانبار کے شہر عنہ کے پولیس سربراہ جمعہ الخلیفاوی نے کہا ہے کہ پندرہ ہزار عراقی گھرانے، جو داعش کے حملوں کے بعد بے گھر ہو گئے تھے اب صوبہ الانبار کے شہر عنہ اور ریحانہ میں واپس آگئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی کا عمل سیکورٹی فورس، پولیس اور مقامی حکام کی ہم آہنگی سے انجام پا رہا ہے-