Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • بے بنیاد الزامات کے تحت 10 بحرینیوں کی شہریت ختم

آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے ایک غیر قانونی حکم کے تحت مھاجرین اور اقامت سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت مزید 10 بحرینی شیعوں کی شہریت ختم کرنے کے حکم کی تائید کر دی۔

اللؤلؤہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی اس عدالت نے ان 10 شیعہ بحرینی باشندوں کی شہریت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ  ہر ایک پر ایک ایک  سو دینار جرمانہ بھی کیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے 6 نومبر 2012 میں ان دس بحرینی باشندوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ چھے برسوں کے دوران بے بنیاد الزامات کے تحت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے  کئی ایک کی شہریت ختم کر کے اس نے ان بحرینی شہریوں کو ملک سے نکال بھی دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق بحرین، مغربی ایشیا کا ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر اس ملک میں بڑی تعداد میں سیاسی قیدی موجود ہیں۔

ٹیگس