Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • مسجد اقصی کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید

مسجدالاقصی کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ عمر الکسوانی نے صیہونی آبادکاروں کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مقابلہ کرنے اور مسجد الاقصی کا تحفظ کرنے کے لئے اس مقدس مقام پر فلسطینیوں کی مستقل موجودگی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجدالاقصی کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ عمر الکسوانی نے انتہا پسند یہودی گروہوں کی جانب سے مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے جانے کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے تمام مسائل کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے اور مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
بیت المقدس کے اسلامی اوقاف ادارے نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک چوبیس ہزار سے زائد صیہونی آباد کار مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت شہر بیت المقدس کا اسلامی و فلسطینی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس