Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: دھماکے اور راکٹ حملے میں 10 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہروں قندہار اور غزنی میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قندہار شہر میں کل ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی ہیں۔ خودکش بمبار نے اپنے آپ کو چیکنگ پوائنٹ پر اڑا دیا۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ غزنی میں گھر پر ہونے والے راکٹ حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راکٹ حملہ غزنی کے گاؤں قرہ باغی میں کیا گیا ،جس میں ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔

افغان حکام کے مطابق غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگجوؤں کے خلاف ایک کارروائی شروع کی۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کی ہے۔

ٹیگس