Jan ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  •  العزو کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شام اور اس کی اتحادی افواج نے جنوبی صوبے ادلب میں العزو کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

العزو کی بلندیوں پر کنٹرول ہو جانے کے بعد الخفیہ اور ابوظہور سمیت اطراف کے علاقے میں امداد رسانی کا راستہ محفوظ ہو گیا ہے۔
شامی فوج، ابوظہور کے فوجی ایئرپورٹ کو پہلے ہی آزاد کرا چکی ہے۔
شام کو پچھلے سات برس سے مغرب اور علاقے کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس