Jan ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • صییہونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہیدکردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی نوجوان ھیثم ابو نعیم کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

گذشتہ چھے دسمبر کو جب سے ٹرمپ نے بیت ا لمقدس کے بارے میں اپنے شیطانی فیصلے کا اعلان کیا ہے فلسطینی علاقوں میں آئے دن پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں۔

فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد نئی تحریک انتفاضہ قدس شروع کردی ہے۔ اس دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک بیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں بھی فلسطینیوں پر حملہ کرکے کم سے کم دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے مغربی محلے واد برقین میں حملہ کرکے شہید احمد جرار کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

ٹیگس