Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامیوں میں گھمسان

جنوبی یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم ستاسی افراد مارے گئے ہیں۔

الیمن ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن اشراق المقطری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں تین سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح افراد نے حملہ کر کے سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے تین سو گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔
عدن میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ منصور ہادی اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے حامیوں کے درمیان یہ جھڑپیں اٹھائیس جنوری سے شروع ہوئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ  کونسل نے جنوری کے وسط میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ منصور ہادی کو اپنے وزیر اعظم احمد بن دغر اور ان کی کابینہ کو برخاست کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی جس کے ختم ہوتے ہی فریقین نے ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیئے تھے۔

 

ٹیگس