Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ترکی کی فوجی کارروائی مزید 2 ترک فوجی اہلکارہلاک

شام کی حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود شامی کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق شام میں کرد وں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی جاری ہے تاہم کردوں نے مزید 2 ترک فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا اس سے قبل بھی کردوں نے کئی ترک فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا تھا۔

ترک فوج کے حملوں کے بعد ترک فضائیہ نے شام میں کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد کردوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری سے ترک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن " آلیو برانچ یا شاخ زیتون"  میں اب تک سیکڑوں کرد مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس