Feb ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • خالدہ ضیاء کی سزا کے خلاف احتجاج، ہنگامے، توڑ پھوڑ

مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف خالدہ ضیاء کو 5 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ احتجاج کے بعد کریک ڈاؤن میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نے مقدمے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیاء کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک ہے جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کل عدالت نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو 5 سال قید کی سزا دی جس کے بعد انھیں جیل بھجوا دیا گیا۔ سزا ہونے کے بعد خالدہ ضیاء رواں سال پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ٹیگس