Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ان کی 3 چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ دیگر 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئےہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان دہشتگردوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

ٹیگس