Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • کویت میں عراق کی تعمیرنو کانفرنس کا آغاز

عراق کی تعمیرنو سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس متعدد اقتصادی طاقتوں اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت سے پیر کے روز کویت میں شروع ہو گئی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں جو تین روز تک جاری رہے گی برسوں کی جنگ کے بعد عراق کی تعمیرنو کے بارے میں مختلف ممالک کی جانب سے گفتگو کی جائے گی۔کویت کی تین روزہ کانفرنس میں عراقی کابینہ کے سیکریٹری مہدی العلاق نے کہا کہ کانفرنس کا پہلا دن تعمیرنو کے ماہرین کی نشست، عراق میں استحکام کی حمایت میں امدادی تنظیموں کی ضمنی نشست اور انسان دوستانہ اقدامات میں مدد سے مخصوص ہے جبکہ کانفرنس کے دوسرے روز نجکاری اور سرمایہ کاری کے موضوع پر گفتگو ہو گی۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے تیسرے روز کی نشست کے ضمن میں جو بہت اہم بھی ہے اور جس میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی بھی تقریر کریں گے اور اقوام متحدہ، کویت کے حکام نیز یورپی یونین کے کوارڈینیٹر بھی شریک ہوں گے، سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

ٹیگس