Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • مسجدا لاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے انتہائی اہانت آمیز طریقے سے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

فلسطنی ذرائع کے مطابق صیہونی آبادکاروں کا ایک گروپ بدھ کے روز مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوا اور اس نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے۔ بے حرمتی کرنے والے صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کی مکمل سیکورٹی اور حمایت حاصل تھی۔
صیہونی آباد کار، اسلامی اور فلسطینی تشخص کی علامت سمجھے جانی والی مسجد الاقصی کی اکثر بے حرمتی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے جنوبی نابلس کے علاقے عصیرہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقے سے کم سے کم اٹھارہ فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیلا کر انہیں اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ سے باز رکھنا ہے۔

ٹیگس