Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت

یمن کے صوبے مآرب کے علاقے صرواح میں ایک مکان پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

یمن سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے مآرب میں صرواح کے علاقے پر سعودی عرب کی اس جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت چار افراد شہید ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صوبے الحدیدہ میں ایک گیس اسٹیشن پر بھی سعودی عرب کے حملے میں دو عورتیں شہید ہوئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں التحیتا کے مشرق میں واقع المجیلس کو بھی دو بار جارحیت کا نشانہ بنایا اور صوبے صعدہ میں البقعہ پر بھی حملہ کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ میں حرض اور میدی پر پچّیس بار بمباری کی۔ادھر صوبے تعز میں سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کی ایک کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی الاقروض کے قریب انجام پائی۔
دریں اثنا جنوبی سعودی عرب کے جیزان میں الخزان کے علاقے میں یمنی فوج کے نشانہ بازوں کی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ نجران میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس