Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، درجنوں عناصر کی ہلاکت

شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مسلسل پیشقدمی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کے کمانڈروں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دونوں دہشت گرد گروہوں کے کم از کم ستّائیس عناصر ہلاک ہو گئے۔
ان جھڑپوں کے بعد داعش دہشت گردوں نے دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ میں حیفا روڈ پر قبضہ کر لیا ہے۔ درعا میں بھی دہشت گردوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہےکہ شام میں کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لئے آستانہ سمجھوتے کے دائرے مین ترکی نے ادلب - عفرین روڈ سے کچھ فاصلے پر السرمان کے علاقے میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی نے کردوں کے خلاف بیس جنوری سے شاخ زیتون نامی فوجی آپریشن شروع کیا ہے جبکہ شام کی حکومت نے ترکی کے اس فوجی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ٹیگس