Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج  کے حملے

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندہ فلسطین کا کہنا ہے کہ اسرئیلی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہروں الخلیل، نابلس، جنین اور طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے اور سولہ افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
اسرائیلی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے تحت آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے اور فلسطینی شہریوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا چھے ہزار چار سو فلسطینی شہری اسرائیل کی مختلف جیلوں میں بند ہیں جن میں باسٹھ خواتین، تین سو بچے اور بارہ ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔
درایں اثنا غاصب صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے شہادت پسندانہ کارروائی کے الزام میں ایک فلسطینی نوجوان کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عمر العبد نامی ایک فلسطینی نوجوان نے اکیس جولائی دو ہزار سترہ کو حلمیش ٹاؤن کے قریب شہادت پسندانہ حملہ کر کے ایک صہیونی فوجی کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔
صیہونی فوجیوں نے اس حملے کے چند روز کے بعد شمالی رام اللہ میں واقع عمر العبد کے گھر کو منہدم کر دیا تھا۔

ٹیگس