Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت

غرب اردن اور غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک سو اڑتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سو اڑتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمرکے مطابق ایک سو پچّیس فلسطینی رام اللہ، البیرہ، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرہ کا کہنا ہے کہ تیئیس زخمی فلسطینیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس