Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے ہاتھوں شامی عوام کا جاری قتل عام

مشرقی شام میں دیرالزور کے علاقے میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے پیر کی رات کے حملے میں پندرہ شامی عام شہری مارے گئے ہیں جن میں ایک ہی گھرانے کے دس افراد بھی شامل ہیں۔

حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں شام میں امریکی اتحاد کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کو بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دو ہزار چودہ سے اب تک عراق و شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تین ہزار سے زائد عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف مہم کا بہانہ بنا کر بارہا عراق و شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عراق و شام میں یہ نام نہاد امریکی اتحاد ایسی حالت میں تشکیل پایا ہے کہ مصدقہ رپورٹوں اور دستاویزات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کے قیام میں امریکہ، بعض یورپی و عرب نیز علاقے کے بھی بعض ممالک شامل رہے ہیں جو ان گروہوں کی مالی و فوجی مدد و حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس