Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran

شام کی فوج نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا ہے ان علاقوں کے باشندے آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

امریکا اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادیوں نے نہ صرف داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کاروائی میں رخنہ ڈالا بلکہ وہ داعش اور دیگر دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ستمبر دو ہزار چودہ سے شام پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی حمایت سے چار سال سے جاری بحران شام کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔

 

ٹیگس