Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے جنگی ویڈیو گیم کی تقریب رونمائی

حزب اللہ لبنان نے دفاع مقدس، وطن اور مقدس اراضی کے تحفظ کے نام سے اپنے جنگی ویڈیو گیم کی رونمائی کردی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے الیکٹرانیک میڈیا گروپ کے تیار کردہ اس جنگی ویڈیو گیم کی دیوار پر سید حسن نصراللہ کی تصویر چسپاں ہے۔ ویڈیو گیم میں شام کے اندر متعدد جنگوں کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔ جن میں کچھ مناظر داعش کے ساتھ مختلف علاقوں منجملہ شام اور لبنان کی سرحد کے قریبی علاقوں میں ہوئی جنگوں کے بارے میں ہیں۔
اس ویڈیو گیم یا کمپیوٹر گیم کی تیاری میں شریک کارکنوں میں سے ایک حسن علام نے بتایا کہ اس گیم میں شام کے اندر حزب اللہ کے تجربات کو دکھایا گیا ہے تاکہ دیکھنے والے یہ سمجھ سکیں گے کہ شام میں کیسے کیسے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حزب اللہ کے جوانوں نے کیسی فداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔
گیم کی تقریب رونمائی میں لبنان کے وزیرکھیل محمد فنیش نے اس گیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں استقامتی تحریک کی شبیہہ بگاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ٹیگس