Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • بحرین کے شیعہ مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم

بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے مسلسل پچاسی ویں ہفتے مغربی مناما کے علاقے الدراز کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔

صوت المنامہ ویب سائٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نماز جمعہ کے انعقاد سے روکے جانے بعد عوام نے الدراز کے علاقے میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور نماز کی ادائیگی پر روک لگانے کو مداخلت فی الدین قرار دیا۔مظاہرین نے شاہی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے اور آل خلفیہ حکومت کے غیرانسانی اقدامات کی مذمت کی۔مظاہرین نے ملک کے بزرگ  عالم دین اور انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جبری نظر بندی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔بحرین کی شاہی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور جون دوہزار سولہ سے انہیں ان کے گھر میں قید کر رکھا ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کا مقصد ملک پر خاندانی آمریت ختم کرکے مکمل جمہوری حکومت قائم کرنا ہے۔

ٹیگس