Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • بحرین: 34 سیاسی قیدیوں کو موت اور عمر قید کی سزا

بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ نے پندرہ سیاسی قیدیوں کی سزائے موت اور انیس کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔

ان افراد پر دیگر ملکوں کے لیے جاسوسی کرنے ، دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے اور پیسے لیکر ملک میں تخریب کاری کرنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بحرین کے نام نہاد محکمہ انصاف نے ملک کے شہریوں کے خلاف شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے۔دوسری جانب بحرین کی انقلابی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے ملک پر سعودی عرب کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چودہ فروری کو سعودی فوجیں بحرین کی شاہی حکومت کو عوامی انقلاب کی موجوں سےبچانے کے لیے بحرین میں داخل ہوئی تھیں۔اس موقع پر ملک کے کئی علاقوں میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے بھی کئے ہیں۔

ٹیگس