Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے

بحرینی عوام نے ایک بار پھر انقلابیوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں مظاہرہ کیا ہے ۔

صوت المنامہ نے خبردی ہے کہ بحرین کے علاقہ الدیہ کے عوام نے مظاہرہ کرکے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔
 مظاہرین نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان کی نظر بندی فوری طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
 آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں جون دوہزار سولہ سے ان کے گھر میں نظر بند کررکھا ہے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت مختلف بہانوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے کوشش کررہی ہے کہ وہ ملک میں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں کو کچل دے۔
 اور اس نے اس سلسلے میں اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے - بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے۔
بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور سیاسی اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس دوران آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر بہت سے بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے -

ٹیگس