Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • اردن میں حکومت مخالف مظاہرے

اردن کے صوبے البلقا کے عوام نے حکومت کی جانب سے بعض بنیادی ضروریات کی اشیا کو مہنگا کئے جانے کے فیصلے کے خلاف مسلسل اڑتیسویں رات احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکا نے اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی کی حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی کرپشن کے خلاف ہیں۔ مظاہرین نے گرفتار کئے جانے والے تمام افراد کی فوری رہائی اور کرپشن میں ملوث سرکاری عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اردن میں یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ وزیراعظم ہانی الملقی نے حال ہی میں پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ کابینہ تشکیل دی ہے۔
اردن کے وزیراعظم نے عوامی احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے۔

ٹیگس