Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • دمشق کے علاقے القدم سے دہشتگردوں کا انخلاء

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے القدم سے دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی کا آغاز آج صبح ہو گیا ہے۔

ارنا نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انخلاء کے پہلے مرحلے میں دمشق  کے جنوبی علاقے القدم سے  200دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء  اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی ہو گی۔

اس رپورٹ کے مطابق 15 بسیں اس وقت القدم کے علاقے میں دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء کے لئے تیار ہیں۔

شام کی فوج نے دو روز قبل فری سیرین آرمی اور تحریر الشام ( جبهۃ النصره ) کے دہشتگردوں کو دمشق اور ریف سے نکلنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

القدم شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیم علاقے کا ایک محلہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

ٹیگس