Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • شام: القدم سے دہشت گردوں کا انخلا

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع علاقے القدم سے منگل کے روز دہشت گردوں اور ان کے گھرانے کے انخلاء اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی کا آغاز ہو گیا۔

ارنا نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انخلاء کے پہلے مرحلے میں دمشق کے جنوب میں واقع علاقے القدم سے دو سو دہشت گردوں اور ان کے گھرانوں کے انخلا اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی ہو گی۔
اس رپورٹ کے مطابق پندرہ بسیں القدم کے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے گھرانے کے افراد کے انخلاء کے لئے سرگرم ہیں۔
شام کی فوج نے دو روز قبل فری سیرین آرمی اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کو دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں سے نکلنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی تھی۔
القدم شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں قدیم علاقے کا ایک محلہ ہے۔ شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس