Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے ذمار کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے علاقے صرواح اور صوبے الجوف کے علاقے المصلوب کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی صوبے الجوف میں الاجاشیر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے عدن میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں چھے افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔

عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی تعینات ہیں جہاں کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس