Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں انتالیس افراد کو سزائے موت کا حکم

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے حکمران جماعت کے ایک اعلی عہدیدار کے قتل کے الزام میں انتالیس افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔

حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ایک اعلی عہدیدار اکرام الحق کو سن دو ہزار چودہ میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
قتل کے اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
انتالیس افراد کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر بنگلہ دیش میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
بنگلہ دیش میں اس سے پہلے بھی کئی بار مختلف الزامات کے تحت بڑی تعداد میں لوگوں کو ایک ساتھ موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
نومبر دو ہزار سترہ میں بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ایک سو اتنالیس فوجیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ان لوگوں پر سن دو ہزار نو کی شورش کے دوان فوج کے اعلی افسروں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔