Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن کی سرحد پر سعودی جاسوس طیارہ تباہ

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر ایک سعودی جاسوس طیارہ مارگرایا۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے بدھ کی شام العسیر کے سرحدی علاقے علب میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمنی عوام پر سعودی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ مسلط کئے جانے کے بعد سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقے علب اور عسیر میں داخل ہو کر چودہ سعودی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس