Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ترک فوج نے شام کے شہر عفرین پر قبضہ کر لیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک بیان میں شام کے شمالی شہر عفرین پر ترک فوج کے قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اناتولیہ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  شام کے شہر عفرین کے مرکز پر ترک فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ترک فوج نے فری سیرین آرمی کے ساتھ مل کر عفرین کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب عفرین کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران ترک فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ لوگ شہر سے کوچ کر گئے  ہیں۔
ترک فوج نے عفرین پر اپنے زمینی اور ہوائی حملے تیز کرتے ہوئے شہر کے واحد اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس کے نیتجے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

ٹیگس