Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کے موقع پر ہونے والے خونریز بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

نئے فارسی سال کے آغاز پر یہ خونریز بم دھماکہ، کابل کے کارتہ سخی نامی علاقے میں زیارت گاہ کے پاس ہوا جو کابل یونیورسٹی سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے۔
 افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں چھبیس افراد جاں بحق اور کم سے کم اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔
 تاحال کسی گروہ  نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کار بم کے ذریعے کیا گیا۔
کابل میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین عام شہری مارے گئے تھے۔
یہ دھماکہ افغانستان میں تعنیات امریکی فوجی کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے، اس بیان کے محض دو روز کے بعد ہوا جس میں انہوں نے کابل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا دعوی کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران کابل کی شیعہ مسجد کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔

ٹیگس