Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • افغان امن کونسل کا طالبان کو انتباہ

افغانستان کی اعلی امن کونسل نے طالبان کو انتباہ دیا ہے کہ اس گروہ نے اگر کابل حکومت سے مذاکرات نہیں کئے تو قطر میں اس گروہ کا سیاسی دفتر بند کرا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سیکریٹریٹ کے سربراہ اکرم خپل واک نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت طالبان گروہ کے جواب کی منتظر ہے اور اگر طالبان گروہ، کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ نہ ہوا تو اسے کوئی سہولت اور دفتر میسر نہیں ہو گا۔

اس سے قبل طالبان گروہ نے دھمکی دی تھی کہ قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر اگر بند کیا گیا تو افغان حکومت کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

طالبان نے بارہا تاکید کی ہے کہ افغان حکومت کے بارے میں اس گروہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جب تک افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا نہیں ہو گا مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

 

ٹیگس