Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی حمایت

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی جرائم کی حمایت کرتے ہوئے اس ملک کو ہتھیار فروخت کئے جانے کے اقدام کی قدردانی کی ہے۔

روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکی ہتھیار فروخت کئے جانے کو سراہتے ہوئے اسے امریکیوں کے روزگار کی حمایت سے تعبیر کیا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ میں قانون وضع کرنے والوں نے جنگ یمن میں ریاض کے کردار پر، کہ جس کے نتیجے میں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے، کڑی تنقید کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کی دو سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے بارے میں گفتگو کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہتھیاروں کی فروخت سے چالیس ہزار امریکیوں کو روزگار ملا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، امریکہ کے دو ہفتے کے دورے پر منگل کو واشنگٹن پہنچے ہیں۔

ٹیگس