Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صومالیہ میں دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کاربم دھماکہ دار الحکومت موغادیشو کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اگرچہ ابھی کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں دہشت گرد گروہ الشباب اس قسم کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ٹیگس