Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے بغیر امن محال ہے، کویتی وزیر دفاع

کویت کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی اور سلامتی ایران اور عراق کو ساتھ میں ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

کویت کے وزیرا‏عظم اور وزیردفاع شیخ ناصر الصباح نے کویت میں سمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور عراق کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرکے ہی حقیقی معنی میں خطے میں امن قائم کیا جاسکتاہےاور ایران کے بغیر امن محال ہے۔

ان کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے ہمسایوں پر اعتماد نہیں ہوگا تو ہم ہمیشہ تشویش اور پریشانیوں میں مبتلارہیں گے۔ کویت کے وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ایران ایک بڑا ملک ہے اور اس کی درخشاں تاریخ ہے - ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی مسائل وقتی ہیں۔

کویت کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور عراق کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار کرنے اور روابط کو فروغ دینے کے لئے اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ صلاح و مشورے کررہا ہے۔

ٹیگس