Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • افغان امن عمل کانفرنس ازبکستان میں شروع

دو روزہ افغان امن عمل کانفرنس آج سے ازبکستان میں شروع ہو رہی ہے، کانفرنس کی سربراہی ازبک اور افغان حکام کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا انعقاد ازبک دارالحکومت تاشقند میں کیا جارہا ہے، یورپی یونین نے افغان طالبان سے اس کانفرنس میں شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان امن عمل پر بات چیت کے لیے کانفرنس میں  اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، ترکی، چین، روس، امریکا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

یورپی یونین وفد کے سربراہ نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان حکومت کی امن پیش کش کا جواب دیں اور کانفرنس میں شرکت کریں۔

ٹیگس