Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • شام امریکی دیوانگی کا نشانہ بنا ۔ ویڈیوز

امریکی اتحاد نے شام پر میزائل داغ دئے۔

شام کے وقت کے مطابق صبح ۴ بجے امریکہ کی سرکردگی میں فرانس اور برطانیہ نے دمشق سمیت شام کے کئی علاقوں پر میزائل داغے۔ رپورٹوں کے مطابق یہ ہوائی اور میزائلی حملہ قریب ۵۰ منٹ تک جاری رہا۔  شامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے قریب ۱۵ میزائلوں کو گرا کر تباہ بھی کیا۔
کیمیاوی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر اس بار امریکہ نے شام کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی مستقل تحقیقات سے قبل ہی امریکی صدر نے اپنی احمقانہ منمانی کرتے ہوئے آج صبح برطانیہ اور فرانس کو اپنے ہمراہ لے کر شام پر ۱۰۰ سے زائد میزائل داغ دئے!اس سے پہلے بھی امریکی حکام عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے عراق کو تباہ کر چکے ہیں۔
 
 

 اس ویڈیو میں دمشق پر فائر ہونے والے میزائلوں کو گرانے کے لئے شامی فوج کی کاروائی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس