Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کا واپسی مارچ جاری

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک اور فلسطینی شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر مسلسل تیسرے ہفتے بھی واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرے کیے۔ آبائی علاقوں میں واپسی کے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن فلسطینیوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے۔تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک پینتیس فلسطینی شہید اور چار ہزار کے ‍ قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس