Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کارروائی 34 سعودی آلہ کار ہلاک

یمن کی فوج نے تعز، جوف اور البیضا پر کارروائی کرتے ہوئے 34 سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے اسنائپروں نے گزشتہ 3 روز کے دوران یمن کے جنوب مغربی صوبوں تعز، جوف اور البیضا پر کارروائی کرتے ہوئے 34 سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمن کے توپ خانہ اسکواڈ نے بھی سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں الشبکہ کے فوجی اڈے میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہلاک ہوا۔

ادھر یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یمن کے شمالی صوبے حجہ کے علاقے ابطح میں سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک پرائیوٹ گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک عورت اور مرد شہید ہو گئے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس