Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوس نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان اور عسیر کے علاقوں میں جوابی کارروائی کرکے سعودی فوج کو نقصان پہنچایا۔

یمن کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے  عسیر کے علاقوں سبحطل، الحاجر، الحداد، جبل قیس اور الطوال کی گذرکاہ کو نشانہ بنایا۔ان کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے دو فوجی ہلاک ہوئے جبکہ عسیر میں علب گذرگاہ کے قریب یمنی فوج کے نشانے بازوں نے سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد، یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس