Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق میں باقی بچے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراقی وزارت دفاع کے میڈیا سینٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، اردن اور شام سے ملحقہ عراق کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

عراقی وزارت دفاع کے میڈیا سینٹر کے  ترجمان یحی رسول نے کہا ہے کہ یہ کارروائی صوبہ نینوا کے مغرب میں المحلبیہ، سنجار اور ام جریس اور بغداد کے شمال میں البعاج اور القیروان الکراح کے علاقوں میں شروع کی گئی ہے۔عراقی وزارت دفاع کے میڈی سینٹر کےترجمان کے مطابق صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان نے بھی الحضر کے جنوب، الصینیہ کے شمال اور المعالف کے علاقے میں بھی داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف کارروائی کی  ہے۔یحی رسول نے کہا کہ الانبار کے علاقوں عکاشات اور الرطبہ اور اسی طرح عراق و اردن کے درمیان شاہراہ پر واقع علاقوں اور راوہ سے الرمانہ کے علاقوں نیز عراق و شام کے درمیانی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ٹیگس